مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں فرانس کے معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام اور مسلمانوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کرنے والوں کے خلاف متحد اور ایک آواز ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ فرانس کے صدر اور فرانسیسی حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے اور ان کے اس اقدام سے ان کی آسمانی ادیان کے ساتھ دشمنی اور عداوت نمایاں ہوگئی ہے۔
پیغبمراسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی آسمانی ادیان کے ساتھ دشمنی نمایاں ہوگئی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فرانس کے معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام اور مسلمانوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کرنے والوں کے خلاف متحد اور ایک آواز ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔
News ID 1903602
آپ کا تبصرہ